ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکر گڑھ: کرنٹ لگنے سے خاتون اور 3 بچیاں جھلس گئیں

شکر گڑھ: کرنٹ لگنے سے خاتون اور 3 بچیاں جھلس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشتیاق ربانی: شکر گڑھ کے گاؤں میں بجلی کی تاریں انسانی جانوں کے لئے خطرہ, کرنٹ لگنے سے خاتون اور 3 بچیاں جھلس گئیں,گیپکو افسران واقعے سے لاعلم نکلے۔

تفصیلات کےمطابق سب ڈویژن نمبر 2کے گاؤں چھنی دولو میں بجلی کی تاریں انسانی جان کے لیے خطرہ بن گئیں۔

رضیہ نامی خاتون اور 3 کمسن بچیاں کرنٹ لگنے کا شکار ہوئی،8سالہ فجر جھلس گئی، جھلسنے والی بچی فجر کا جناح ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ واپڈا گیپکو اہلکاروں اور افسران کی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا، مکان کی چھت سے 11کے وی بجلی کی تار گزرتی ہیں۔جن کو ہٹانے کی متعدد بار درخواستیں دیں۔