چینی کمپنی کا پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ

Public Transport Bus Plant
کیپشن: Public Transport Bus Plant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی، یہ پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ اہم پیش رفت وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات میں ہوئی۔

اس ملاقات میں  سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ افسران میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران آئندہ ہفتے تک اس ضمن میں ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ  پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگایا جائے، پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔