سوئی گیس اہلکاروں کی چالاکی، مرحوم کے نام کا میٹر کسی دوسرے کے گھر پر لگا دیا

سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ
کیپشن: سوئی گیس میٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: درخواستگزار کے فوت ہوجانے کے بعد مرحوم کے نام کا میٹر کسی دوسرے گھر پر لگادیا، ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر مرحوم کے بھائی کی سیشن کورٹ میں اپیل، عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری عبد الوحید بھٹی نے جنوری 2015 میں گیس میٹر کی درخواست دی، شہری درخواست دائر کرنے کے کچھ عرصہ بعد فوت ہو گیا۔ مرحوم کے نام سے اقبال نامی شخص کے گھر میٹر نصب ہو چکا ہے، مرحوم شہری کا بھائی انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ شہری عبد العزیز بھٹی نے سیشن عدالت میں سوئی گیس اہلکاروں اور صارف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔

شہری کی جانب سے چوہدری محمد امین میو ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا عوامی کالونی میں اسے گزشتہ ماہ علم ہوا کہ انکا گیس میٹر کسی دوسری جگہ لگا دیا گیا ہے، محکمہ سوئی گیس نے اسکے مرحوم بھائی اور اس کے بچوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، سوئی گیس اہلکاروں اور جعلی گیس صارف کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ایف آئی اے کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی، تاہم مقدمہ درج نہیں ہوا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے 19 جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔