ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ، میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

لاہور بورڈ، میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا، دو سال بعد سرکاری سکولوں کی دو طالبات بھی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئیں۔

لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، کریسنٹ ماڈل سکول کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ دوسری پوزیشن تین امیدواروں کے حصے آئی، انوشے زکریا، سید حسن عباس اور عفان عامر نے 1090 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن لی۔

تیسری پوزیشن پر دو طالبات نے میدان مار لیا، دونوں طالبات کا تعلق سرکاری سکولوں سے ہے۔ ڈویژنل پبلک سکول کی صبا اقبال اور اے پی ایس گرلز سکول کی سائرہ حیات نے 1089 نمبر لے کر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن لی ہے۔

چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا تھا کہ لاہور بورڈ کے زیراہتمام کیمرج لیول کے ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن کا مقصد تعلیمی نظام اور بورڈ کے امتحانی نظام کو چیک کرنا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر لاہور بورڈ ناصر جمیل بھی موجود تھے۔