حکومت میں آکر پہلے ہی دن سینیٹر سراج الحق کیا اعلان کریں گے؟

حکومت میں آکر پہلے ہی دن سینیٹر سراج الحق کیا اعلان کریں گے؟
کیپشن: City42 - Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر پہلے ہی دن شریعت کے نفاذ کا اعلان کر دیں گے، سیاسی قیادت تحمل، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو پر امن رکھے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے پلٹ کر حملہ کیا ہے، سب کو متحد ہو کر غربت، مہنگائی، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف لڑنا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے بیرونی دشمنوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیں، اندرونی دشمن سے قوم خود نپٹے گی۔ دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نون لیگی رہنما ؤں اور کارکنوں کی نظر بندی ختم
  سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے پاس ملک کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا پروگرام موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نےموقع دیا تو آزاد و باوقار خارجہ پالیسی اپنائیں گے۔