ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایک ہفتے بعد 75 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ پراسیسنگ معطل کر دیگا

امریکا ایک ہفتے بعد 75 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ پراسیسنگ معطل کر دیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کے لئے  ویزہ پراسیسنگ معطل کر دیگا۔

  واشنگٹن میں امریکہ کی وزارتِ خارجہ(سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ  75 ملکوں کے شہری امریکہ کے مختلف ویزہ پروگرامز کے تحت ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گےٹرمپ انتظامیہ کی حالیہ پابندیوں کی زد میں آنیوالے ممالک میں روس، ایران، افغانستان، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت درجنوں دوسرے ملک ہیں جن کی مجموعی تعداد 75 بتائی جا رہی ہے۔

واشنگٹن میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ 21 جنوری سے یہ اقدام نئے قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ویزہ پابندی کی مدت اوراس کے اثرات پرآئندہ دنوں میں تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی اور متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اضافی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال جنوری میں وائت ہاؤس میں کام کا آغاز کرنے کے روز سے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو امیگرنتس کے بوجھ سے بچانے کے لئے بہت سے ملکوں سے  لوگوں کے امریکہ میں داخلے کی سہولت کو کم سے کم کرتے جا رہے ہیں۔ اب نئے سال  کی21 جنوری کو جب صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں اختیارات سنبھالے ایک سال ہو گا تو 75 ملکوں کے شہریوں کے لئے ویزا پروسیسنگ عارضی معطل کر دی جائے گی۔