ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر کا تقرر،محمود اچکزئی کو  76 اراکین کی حمایت،نوٹیفیکشن جلد ہوگا

اپوزیشن لیڈر کا تقرر،محمود اچکزئی کو  76 اراکین کی حمایت،نوٹیفیکشن جلد ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لئے تمام ضابطے مکمل کر لئے گئے،محمود خان اچکزئی کا بطور قائد حزب اختلاف نوٹی فکیشن کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی نامزدگی فارم پر موجود اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کرلی ہے۔محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے لئے واحد امیدوار ہیں ۔محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی حمایت یافتہ سمیت 76 اراکین نے حمایت کی ہے،سنی اتحاد کونسل ، ،ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے بھی محمود اچکزئی کی حمایت کی ہے ۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹی فکیشن کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں قائد حزب اختلاف کی تقرری سے متعلق اسکروٹنی کی گئی، سیکریٹری قومی اسمبلی اور اسپیشل سیکریٹری لاء نے مشاورتی عمل میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست 5 اگست 2025 سے خالی ہے۔