ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور: ہیٹر سے آگ لگنے کے واقعات، میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق  

بہاولپور: ہیٹر سے آگ لگنے کے واقعات، میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بہاولپور میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جُھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حاصل پور میں گھر میں سردی سے بچنے کے لیے چلائے گئے ہیٹر سے آگ لگی جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے بزرگ میاں بیوی آگ سے جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

  دھر خانقاہ شریف میں 50 سالہ موٹر مکینک دکان میں چلائے گئے ہیٹر سے لگنے والی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

  اس کے علاوہ سرگودھا میں محمدی کالونی ہاتھی چوک میں گیس لیکج سےگھر میں آگ لگنے سے7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 حافظ آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 2  منزلہ گھر کی چھتیں گرگئی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔