شدید دھند ،موٹرویز بند،شہری دن کے اوقات میں سفر کو شرجیح دیں،ترجمان موٹروے پولیس

شدید دھند ،موٹرویز بند،شہری دن کے اوقات میں سفر کو شرجیح دیں،ترجمان موٹروے پولیس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)موٹروے ایم ٹو ایم تھری اور ایم الیون دھند کی لپیٹ میں، دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے ہفتہ کی شب بند کر دی گئی۔
 موٹروے ایم ٹو کو شیخوپورہ، موٹروے ایم الیون مکمل طور پر جبکہ موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق،موٹروےایم 4 ملتان فیصل آباد ،موٹروےایم 5 شیر شاہ سے رحیم یار خان دھند کی وجہ سے بند ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

  ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔