پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے

Yousaf Raza Gilani, PTI, PPP, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان میں صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 221 میں  پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان اقبال مڑل یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔

یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میاں عرفان اقبال مڑل نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔میاں عرفان مڑل 8 فروری کے الیکشن سے  پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد میاں عرفان اقبال مڑل نے عبدالقادر گیلانی,میاں کامران عبداللّٰہ مڑل,رانا طاہر شبیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔