شاہین آفریدی کا بی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

Shaheen Shah Afridi
کیپشن: Shaheen Shah Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر  شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8 میں فرنچائز کی کپتانی کریں گے۔

کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ سے تیسرے ون ڈے میں دو کھلاڑیوں کے غیر حاضر ہونے کے بعد میچ ریفری کی اجازت سے شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ڈگ آؤٹ میں آگئے لیکن انہیں صرف پانی پلانے کی اجازت تھی۔