ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول سستا ہوگیا

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پیٹرول سستا ہو گیاجس کے بعد روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار عادل شاکری کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹیکسیوں کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یہ فیصلہ پیٹرول کے نرخوں میں کمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیول اور ٹرانسپورٹ کی لاگت کو مدنظر رکھ کر ٹیکسیوں کے کرایوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔

ٹیکسی میں ان دنوں ایک کلو میٹر کا کرایہ 2 درہم 19 فلس ہے، جو 0.22 درہم کم ہو کر ایک درہم 97 فلس ہوگیا ہے، اتھارٹی سواریوں کی ضروریات اور ان کے مطالبات کا ہمیشہ دھیان رکھتی ہے، ہر دو ماہ بعد ٹیکسیوں کے کرایوں پر نظرثانی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ایل سیز نہ کھلنے کا معملہ انتہائی پیچدہ صورتحال اختیار کر گیا اور ملک میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی۔

 بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولے جانے کے باعث اجناس، صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کیساتھ تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی تعطل کا شکار ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق 4 بینکوں نے رواں ماہ کے آخر میں پٹرول کی درآمد کے لئے اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ کو لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔