(سعدیہ خان)لاہورمیں بادل پھر برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔بارشیں برسانے والا سسٹم منگل کو لاہور میں داخل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں بادل پھر برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسنے کی پیش گوئی کردی۔شمال مغربی ہواؤں اور نمی کے ساتھ آنے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسائے گا ۔18 جنوری کو داخل ہونے والا سسٹم دو روز پنجاب میں بارشیں برسائے گا۔
شمالی علاقہ میں برف باری کی بھی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔بارش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
شہر میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈکس پر آلودگی کی شرح 350 سے تجاوز کرگئی ہے، محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے.
شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی آلودگی کی شرح کے مطابق جیل روڈ،گلبرگ میں شرح آلودگی 350، مال روڈ 360،جوہر ٹاؤن 345اور شاہدرہ میں 390 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے سردی بڑھے گی، دوسرے سپیل کے بعد دھند میں اضافہ ہوگا، سردی بڑھنے کی وجہ شمالی علاقہ جات میں برف باری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سموگ کا سلسلہ جنوری تک جاری رہے گا۔