نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے  کے لیے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

Medical reports to justify board about his health
کیپشن: Nawaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جو 5 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو سپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔
میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا اور بورڈ 5 روز کے اندر نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔