ویب ڈیسک: جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی تعداد تین ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
3567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سات افراد اس وبا کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ کورونا کیسز پھر تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سکولوں کی ممکنہ بندش کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔