محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 21 سال بعد خواتین ٹیچرز کو مستقل کر دیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 21 سال بعد خواتین ٹیچرز کو مستقل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 21 سال بعد خواتین لیکچرر کو مستقل کر دیا، 1999ء میں سرکاری کالجوں میں کنٹریکٹ پر 65 خواتین لیکچررز کو بھرتی کیا گیا تھا۔ 
سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خواتین اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین لیکچررز کو جوائننگ کی تاریخ سے ریگولر کیا گیا ہے۔ مستقل ہونیوالی لیکچررز کو متعلقہ کالجزمیں ہی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے قوانین کے تحت اساتذہ کو مستقل کیا ہے۔محکمہ نے مستقل ہونیوالے اساتذہ کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔