ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ترقیوں پر لگی شرط ختم

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ترقیوں پر لگی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسکول سربراہان اورسبجیکٹ اسپشلسٹ کی ترقیوں کیلئےنہم اورگیارہویں جماعت کے نتائج کی شرط ختم کردی، فیصلہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ سولہ ، سترہ اور اٹھارہ کے اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ  پرسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سربراہان اور سبجیکٹ سپشلسٹ کی ترقیوں کیلئے نہم اور گیارہویں جماعت کے نتائج کی شرط ختم کردی ہے، مذکورہ اساتذہ کو ترقیاں دینے سے قبل بچوں کے نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج کو دیکھا جاتا تھا ،  فیصلہ کے بعد اب صرف اساتذہ کو ترقیوں دینے سے قبل صرف دہم اور بارہویں جماعت کا رزلٹ دیکھا جائے گا ۔

 پنجاب ٹیچرزیونین کےجنرل سیکرٹری رانالیاقت کاکہناتھاکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer