ویب ڈیسک : وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
طارق فضل چودھری نے بتایا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔