ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے لاہور آنیوالی کنٹینر ٹرین ہڑپہ کے قریب حادثے کا شکار ،ڈرائیور زخمی

کراچی سے لاہور آنیوالی کنٹینر ٹرین ہڑپہ کے قریب حادثے کا شکار ،ڈرائیور زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:کراچی سے لاہور آنے والی  کنٹینر ٹرین ہڑپہ کے قریب اوور شوٹ کر گئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت کئی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور اسرار معمولی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین مبینہ طور پر زیادہ رفتار کے باعث بے قابو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کو ریڈ سگنل دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود ٹرین بروقت نہ رُک سکی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔