ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کوجے شاہ نے کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دیدی

محسن نقوی کوجے شاہ نے کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اعجاز وسیم باکھری :محسن نقوی نے آئی سی سی کی عقل ٹھکانے لگادی اورصدر آئی سی سی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے ترلے کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ،چیئرمین پی سی بی کل ہونے والاپاک بھارت میچ کولمبو میں دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے، آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو بھی دعوت نامہ بھیج دیاہے۔

صدر آئی سی سی جے شاہ بھی پاک بھارت میچ دیکھیں گے جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے جے شاہ اور بی سی سی آئی آفیشلز کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا سلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوگئی ہے۔