ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ژوب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
ژوب کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔