ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا، ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹس واٹس ایپ،لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں ۔ 

ہونہار سکالر شپ ڈیسک صبح 9بجے شام5 تک  کام کرے گا، جہاں انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ سٹوڈنٹس ہونہار سکالر شپ کے لئے 042-99231903-4 پر رابطہ کر سکتے ہیں ، ہونہار سکالر شپ کے لئے0303-4002777اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔ 

ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن honhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

وزیراعلی کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کردوں، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں،ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔