عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے پنجاب بھر میں اپنے پارٹی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت لاہور سمیت تمام اضلاع میں پی ٹی آئی کے دفاتر فعال کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب، عالیہ حمزہ نے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں پارٹی دفاتر کھول کر ممبر سازی مہم کو دوبارہ فعال کریں۔ اس مہم کے ذریعے عوام کو پی ٹی آئی کے مقاصد اور مشن سے آگاہ کیا جائے گا۔
عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ضلعی عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر تنظیم نو کی جائے گی تاکہ پارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔