ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو واٹر ری سائیکلنگ ڈیزائن شامل کئے بغیر بلڈنگز کے نقشے پاس روک کرنے سے روک دیا ،عدالت نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو گھروں میں گاڑیاں دھونے سے روکنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے آنے والے موسم بہار میں شجر کاری کو بڑھانے کی ہدایت کی ۔عدالت نے ٹریفک کی روانی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسےبہتر بنانے کی ہدایت کی۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کے متعلق کیس کی سماعت کی, ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی او لاہور سے ملاقات ہوئی ہے، جسٹس شاہد کریم نے ممبر ماحولیاتی کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سی ٹی او سے ملاقات کا تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،سی ٹی او کو کم از کم مال روڈ جہاں سڑک بند ہے ، وہاں ڈائرویزن سائن ہی لگا دیتے، ٹریفک کے والیم کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ورنہ اس کو کنٹرول کرنا انسانی طور پر ممکن ہی نہیں ، جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دئیے حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو زیر پانی کے تحفظ کےلئے ذمہ داری کا احساس دلوانا چائیے ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا پیٹرول پمپس پر پانی کا ضیاع روکنے کے لئے اقدامات پرڈی جی ماحولیات قابل تعریف ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے پانی کے تحفظ کے لیے میڈیا پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی نوٹس جاری کریں ، گھروں میں گاڑیوں کو دھونے سے روکنا ہوگا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے سٹی فورٹی ٹو سے عدالتی سماعت بارے گفتگو کی،ممبر ماحولیاتی کمیشن نے تعمیرات کے دوران بھی پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا ، جسٹس شاہد کریم نے ممبر ماحولیاتی کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کسی بلڈنگ کا نقشہ پاس نہ کیا جائے جب تک واٹر سائکلنگ کا ڈیزائن شامل نہ ہو،روڈا ٹرانسفر کئے گئے چھ ہزار ایکڑ پر جنگلات لگانے کی ضرورت ہے ،اس علاقہ کو ایسا بنایا جائے کہ لوگ وہاں تفریح کے لیے جائیں ، عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز پیش ہوئے ،ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر، سیکرٹری فرحان سعید شیخ ،ڈی ایس پی ٹریفک ڈیفنس اشفاق، پنجاب حکومت کے لاء افسر ،ایل ڈی اے، پی ایچ اے کے نمائندے پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی