علی ساہی: پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، ہیڈکانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی پی کیڈرز کے ذریعے 1500 سے زائد ترقیاں ہونے جا رہی ہیں۔ پی کیڈر کے ذریعے مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے افسران سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئیز کے 1,010، سب انسپکٹرز کے 438 اور انسپکٹرز کے 86 سیٹوں پر ترقیوں کی امید ہے۔ آئی جی آفس کی جانب سے سیٹ کی تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے ترقیوں کے لیے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ یہ امتحان مارچ کے مہینے میں پنجاب بھر میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے منعقد کیا جائے گا۔ معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کی ترقی کے لیے یہ ایک بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے پولیس کی کارکردگی اور محنت کو سراہا جائے گا۔