ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ہے، جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ چترال ،دیر،سوات، کوہستان ،بٹگرام،باجوڑ،مہمند،کرم اور خیبر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ / (درمیانی سے شدید) دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنےکی توقع ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ،پشین،کوئٹہ اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہے گ، جبکہ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔