( سٹی42)پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ خریداروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 2052 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ایک ہی دن میں سونا فی تولہ 5700 روپے مہنگا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ،دس گرام سونا 4887 روپے مہنگا،قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی ،ایک تولہ چاندی 70 روپے اضافے سے 2650 روپے پر پہنچ گئی۔