پہلا سیمی فائنل: کروشیا کو شکست دیکر ارجنٹائن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پہلا سیمی فائنل: کروشیا کو شکست دیکر ارجنٹائن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ابتدائی پندرہ منٹ تک زیادہ تر گیند پر کروشیا کی ٹیم کا قبضہ رہا، پھر ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے اٹیکنگ مووز بنانے شروع کیے ، اسی ایک موو کے نتیجے میں ارجنٹائن کو پینالٹی کک مل گئی جس پر میسی نے گول کردیا۔

میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔  ارجنٹائن کا دوسرا گول 22 سالہ الواریز نے اسکور کیا جو تنہا اپنے ہاف سے گیند کو لے کر چلے اور کروشیا کے جال میں پہنچا کر آئے، پہلے ہاف تک مقابلہ دو صفر سے ارجنٹائن کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں الواریز نے ارجنٹائن کے لیے تیسرا اور اپنا دوسرا گول کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس پر بنایا، کروشیا کی ٹیم کوشش کے باوجو د کوئی گول نہ کرسکی۔