اویس کیانی: عوامی خدمت کے اعتراف میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور بلال کیانی کو بھی نشانِ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی مجموعی طور پر 355 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔
سول ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ اعزازات کی تفصیلات اور دیگر ناموں کا اعلان متعلقہ سرکاری سطح پر کیا جائے گا۔