ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں کب تک؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا

بارشیں کب تک؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا  کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں کے باعث حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔