ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بحریہ ٹاؤن کراچی :جشنِ آزادی کی پروقار تقریب،ہائبرڈ ای وی فورٹین گاڑی  متعارف

  بحریہ ٹاؤن کراچی :جشنِ آزادی کی پروقار تقریب،ہائبرڈ ای وی فورٹین گاڑی  متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد حماد:بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایک سو میٹر بلند فلیگ پول پر قومی پرچم لہرایا گیا  ,جبکہ تقریب کے دوران سولر سسٹم سے ہائبرڈ ای وی فورٹین گاڑی بھی متعارف کرائی گئی۔

 قومی ترانے کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔

تقریب کے دوران بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کی جانب سے شاندار پریڈ پیش کی گئی، جبکہ یومِ آزادی کے موقع پر سولر سسٹم سے ہائبرڈ ای وی فورٹین گاڑی بھی متعارف کرائی گئی۔

بحریہ ٹاؤن کے حکام کے مطابق گاڑی کو صرف 13 روز میں تیار کیا گیا، جس میں روایتی انجن اور پیٹرول کا استعمال نہیں ہوتا۔ گاڑی کی 60 کلو واٹ آور بیٹری تقریباً 150 کلومیٹر تک رینج فراہم کرتی ہے، جبکہ سولر سسٹم کے ذریعے مزید تقریباً 15 کلومیٹر رینج حاصل کی جاسکتی ہے۔

تقریب میں شریک شہریوں نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، اس نعمت کی قدر کرنے کے ساتھ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔