ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل، آج پھر مذاکرات ہوں گے

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل، آج پھر مذاکرات ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ ہڑتال کے معاملے پر آج ایک بار پھر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں گڈز ٹرانسپورٹرز اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سمیت سندھ حکومت کے وزراء کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز گزشتہ سات روز سے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ وزراء کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض حکومتی یقین دہانیوں پر احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہے گی۔