ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی پر موسم خوشگوار، شہر میں بارش کی پیشگوئی

جشنِ آزادی پر موسم خوشگوار، شہر میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   مریم مظہر:باغوں کے شہر لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر موسم خوشگوار رہا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر 60 فیصد بارش کے امکانات ہیں ,شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں اس وقت 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ہوا کی رفتار 2 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔

 شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔