سٹی 42:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منفرد اور اختراعی اقدام اتھا لیا ، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا
ایکسپو سنٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب ہوئی ، وزیراعلی مریم نوازشریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار او رپارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی کی
ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پر اثر دھنون پر ملی نغمے پیش کئے ،"اے میرے پاک وطن "وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشن کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کرداد دی
تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حو الے سے ملی نغمے پیش کئے گئے ،"شالا وسدا رہ وے پنجاب. پاکستان "ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا
تقریب میں معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے معرکہ حق و جشن آزادی کے موقع پر ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے ہمارے ملک و قوم کو اتنی عزت اور کامیابی عطا فرمائی،ہم ہر سال اسی جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں لیکن اس بار اس دن کا مزہ اور جذبہ ہی کچھ اور ہے،یہ یوم آزادی خصوصی طور پر شہدا کے نام ہے جنہوں نے اپنے خون سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی،آج کا دن ان غازیوں کے نام جو سرحدوں کی حفاظت کر کے بخیر و عافیت واپس آئے لیکن دوبارہ سرحد پر جانے کا جذبہ لئے ہوئے ہیں
آج کا دن ان ماوں کے نام جنہوں نے اپنے بیٹوں کو شہادت کے لئے بھیجا اور ملک و قوم کی حفاظت کی،آج کا دن ان بیواوں کے نام جنہوں نے اپنے سہاگ اس وطن کے لئے قربان کئے،آج کا دن ان بچوں کے نام جنہوں نے اپنے باپ کو ملک و قوم کے لئے شہید کروایا،آج کا دن پوری افواج پاکستان کے نام جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن کیا،آج کا دن نواز شریف کے نام جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،آج کا دن ملک و قوم کے نام جس نے متحد ہو کر بھارت کیخلاف جنگ لڑی،آج کا دن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام جو میرے سپہ سالار بھائی ہیں،پاک افواج نے آہنی دیوار قائم کر کے ملک و قوم کی حفاظت کی،معاشرہ تقسیم کا شکار رہتا تو ہم جنگ نہ جیت سکتے،جنگ جیتنے کے لئے غیرمتزلزل ایمان کی ضرورت ہوتی ہے،اسی ایمان کی بدولت تھنڈر طیاروں نے رافیل طیاروں کا مار گرایا،دنیا کیا اس پر یقین کرتی، پہلے خود ہمیں اس پر یقین نہیں تھا،اب غربت، فتنے فساد کیخلاف جنگ ہو گی اور وہ جنگ ہم جیتیں گے
میں وعدہ کرتی ہوں کہ ملک کو غربت سے نجات دلانے اور ترقی دلانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی،میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس یادگار کے لئے دن رات ایک کر دیا،آج ہم یہ فیصلہ کر کے اٹھیں کہ ہم اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیں
ملک کی خدمت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی،عہدے لوگوں کو ایکسپوز کر دیتے ہیں،2018 میں اس ملک کی تنزلی شروع ہوئی تھی،اس ملک نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک اور طاقت کو دھول چٹا دی،یہ مٹی بڑی زرخیز ہے جو صرف تھوڑا سا پانی چاہتی ہے،ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں،پنجاب کے تمام اضلاع میں انتظامیہ نے جشن آزادی انتہائی عقیدت اور جوش سے منایا، اس پر انہیں شاباش دیتی ہوں،پاکستان رہتی دنیا تک سلامت رہے،اللہ کرے ہم اپنی زندگی میں پاکستان کو بہت اوپر جانا دیکھیں
یادگار معرکہ حق ، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویزی پیش کی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جاکر ملاقات کی
تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار ،صوبائی وزرا، عسکری وسول حکام بھی شریک تھے
تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اورسینئروزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزراءعظمی بخاری، بلال یاسین ،عمران نذیر ،صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق، ملک صہیب احمد بھرتھ ،ذیشان رفیق ،رانا سکندر حیات، ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،بی بی وڈیری، میاں عمران جاوید ،حافظ میاں محمد نعمان شریک تھے
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ڈپٹی کمشنرلاہور موسی رضا سمیت دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی
تقریب میں قوم کے شہدا اور محافظوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا،تقریب میں وطن عزیز کی آزادی سے متعلق ڈاکیومنٹری پیش کی گئی