ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ریموٹ ورک کے بڑھتے رجحان نے دنیا بھر میں کام کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب لوگ کسی دفتر یا ملک سے جُڑے بغیر، صرف لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ یہی وہ طرزِ زندگی ہے جسے آج کی دنیا "ڈیجیٹل نومیڈ ازم" کہتی ہے.
اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، دنیا کے کئی ممالک نے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا متعارف کروائے ہیں جس کے تحت غیر ملکی افراد قانونی طور پر وہاں رہ کر کام کر سکتے ہیں۔2025 میں ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک میں پرتگال، اسپین، انڈونیشیا (بالی)،اٹلی،یونان، کروشیا،جارجیا،جارجیا،میکسیکو،کولمبیا، دبئی (متحدہ عرب امارات) ہیں۔
پرتگال نے ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے "ٹیمپورری اسٹے ویزا" کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ لزبن اور مڈیرا جیسے مقامات پر تیز انٹرنیٹ، سستے اخراجات اور دوستانہ ماحول دستیاب ہے۔اسپین کا نیا "ڈیجیٹل نومیڈ ویزا" 2025 میں باقاعدہ نافذ ہو چکا ہے۔ یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری ہوتا ہے، جسے پانچ سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ بالی میں حکومت نے "پانچ سالہ ڈیجیٹل نومیڈ ویزا" کا اعلان کیا ہے، جس پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا — بشرطیکہ آمدنی بیرون ملک سے ہو۔
اٹلی نے حال ہی میں ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے ویزا اسکیم متعارف کروائی ہے، خاص طور پر فری لانسرز اور خودمختار ورکرز کے لیے۔یونان نے اپنے "ڈیجیٹل نومیڈ پروگرام" کو مزید پرکشش بنا دیا ہے، جس میں کم ٹیکس اور خوبصورت ساحلی مقامات بڑی کشش رکھتے ہیں۔
کروشیا یورپ کا پہلا ملک تھا جس نے 2021 میں ڈیجیٹل نومیڈ ویزا متعارف کروایا، اور اب 2025 میں بھی یہ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔"ریموٹ ورکرز پروگرام" کے تحت جارجیا چھوٹے کاروباری افراد اور فری لانسرز کے لیے آسان شرائط فراہم کرتا ہے۔
میکسیکو کا "ٹیمپورری ریزیڈنسی ویزا" ڈیجیٹل نومیڈز کو 1 سال تک رہنے کی اجازت دیتا ہے، جسے 4 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔کولمبیا کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا غیر ملکیوں کو 2 سال تک قیام کی اجازت دیتا ہے، اور ملک میں کام کرنے کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔دبئی کا "ورچوئل ورک پروگرام" دنیا بھر کے ریموٹ ورکرز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے، جہاں سہولیات، سیکیورٹی اور جدید انفراسٹرکچر میسر ہیں۔
اگر آپ بھی آن لائن کام کرتے ہیں اور دنیا گھومنے کے خواہشمند ہیں، تو ان ممالک کی ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پالیسیز آپ کے لیے سنہری موقع فراہم کر سکتی ہیں۔ 2025 میں عالمی سطح پر ریموٹ ورک کلچر کو قانونی اور پائیدار بنانے کی جانب یہ بڑا قدم ہے۔