خوشخبری! یوم آزادی کے روز شہریوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان

خوشخبری! یوم آزادی کے روز شہریوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سےشاہراہ فیصل پرآواری ٹاورسے ڈرگ روڈ تک فلیگ مارچ کیا گیا۔ 

فلیگ مارچ کے موقع پرڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازنے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یوم آزادی کی خوشی میں یوم آزادی کے روز شہریوں کا چالان نہیں کیا جائے گا۔شہری مل جل کر جوش وخروش سے یوم آزادی کی خوشیاں منائیں، ٹریفک پولیس یوم آزادی کے روز ٹریفک قوانین پرعمل درآمد سے متعلق گائیڈ لائن اورخلاف ورزی کرنےوالوں کو وارننگ دیگر چھوڑ دے گی۔