محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

 محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم ) صوبائی دارالحکومت لاہور  کے باسیوں پر  بادل مہربان ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  گرمی کے ستائے شہریوں کو  خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹون کے دوران مینہ برسے گا، شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آگیا ہے ، فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری ،85ریکارڈکی گئی۔