ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف

پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس  ہوا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، پبلک سیکٹر میں پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف کروا دیا ۔ 

وزیر اعلیٰ کی اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری، ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ وزیر اعلی کا ورچوئل اسکولز سے تعلیم حاصل کرنے والے بیرون ملک اور آؤٹ آف اسکول طلبہ کو بھی ریگولر طلبہ کا درجہ دینے کی ہدایت کردی ۔ 

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی  نے کہا صوبے میں ورچوئل اسکولز اور اے آئی ٹیچر کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے، ورچوئل اسکولز دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ 

اے آئی ٹیکنالوجی طلبہ کو انفرادی سطح پر سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی، اے آئی بیسڈ سسٹم اساتذہ کا بوجھ کم کر کے تدریسی معیار بہتر بنائے گا،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ بنیادوں پر صوبے کے 46 سرکاری اسکول آن لائن نظام تعلیم پر منتقل کر دیے گئے،پائلٹ مرحلے میں بندوبستی اضلاع کے 33 اور ضم اضلاع کے 13 اسکول آن لائن کیے گئے،ورچوئل اسکولز کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے جون میں اے ڈی پی اسکیم رول آؤٹ کی جائے گی۔مزید 175 سکولوں کو ورچوئل سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت مرکزی ڈیجیٹل ٹیچنگ اسٹوڈیو قائم کیا گیا،منصوبے کے تحت مرکزی ڈیجیٹل ٹیچنگ اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے، اے آئی ٹیچر  کے ذریعے انگلش، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، لائیو انٹرایکٹو کلاسز اور لیکچر ریکارڈنگ کے لیے مکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو قائم ہے۔

منصوبہ خیبرپختونخوا کی پہلی مکمل فعال ورچوئل اسکول سہولت بنے گا۔منصوبے کی مجموعی منظور شدہ لاگت 153.80 ملین روپے ہے۔ٹیلی تعلیم ہب کے قیام پر 44.850 ملین روپے لاگت آئے گی۔اے آئی ٹیچر اردو، انگریزی اور پشتو میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔