(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات آئندہ 2 دن میں پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، وہ شاندار ہیں اس لیے زیادہ امکان ہے ہم دوبارہ وہیں جائیں گے،ہم کسی ایسے ملک کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے تعلق نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'دی نیویارک پوسٹ' کو اہم انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے اہم،ایران کے ساتھ مذاکرات پاکستان میں ہو سکتے ہیں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے پاکستان جانے کے لیے زیادہ پرجوش ہیں۔پاکستان میں فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں، اسی لیے وہاں مذاکرات کے امکانات زیادہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک شاندار شخصیت ہیں،جنرل عاصم منیر کے ساتھ گزشتہ سال بہترین تعلقات استوار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جنگ ختم کروانے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے باعث وہاں دوبارہ جانے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’ہمیں ان ممالک کے پاس کیوں جانا چاہیے جن کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں؟ ‘‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم پیش رفت کا امکان ہے،امریکی صحافی کو اسلام آباد ہی میں رکنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے بڑی خبر متوقع ہے۔واشنگٹن سے اسلام آباد تک سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔