ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان گند م کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان گند م کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے عالمی دن پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے گندم کی کم از کم قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کسان رابطہ کی جنرل سیکرٹری رفعت مقصود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 مئی کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے  گزشہ دو برسوں کے دوران ملک میں کسانوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مزارعین کو زمینوں سے بےدخلی کے نوٹس واپس لیے جائیں اور مطالبہ کیا کہ پاسکو کا کام پرائیوٹ کمپنیوں سے لینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومت  گندم کی کم از کم قیمت 4ہزار روپے مختص کرے اورپرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے گندم خریداری کا منصوبہ ترک کیا جائے۔

 رفعت مقصود نےگندم کی امدادی قیمت اور سرکاری خریداری کانظام بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے اس موقع پر پاکستان کسان رابطہ کےممبر ایگزیکٹو کمیٹی فاروق طارق سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھ۔ے