شہباز علی: 15 اور 16 اپریل کو چیف منسٹر پنجاب انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ ہوگی چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے 80 اور لڑکوں کے 30 ایونٹس ہوں گے جبکہ 10 لاکھ انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہےوزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ تحصیل ، ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح تک سپورٹس کلینڈر بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ 15 اور 16 اپریل کو چیف منسٹر پنجاب انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ ہورہی ہے چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے 80 اور لڑکوں کے 30 ایونٹس معقد ہونگےاس چیمپئن شپ میں 10 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی ،
اُنہوں نے مزید کہا کہ 19 اپریل کو پاکستان کی سب سے بڑی میراتھن ہونے جارہی ہےاس وقت تک سات ہزار اتھلیٹس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ا س پروگرام میں سائیکلنگ ہوگی جس مٰیں مردوں کی 21 اعشاریہ ایک کلومیٹر اور لڑکیوں کی پانچ کلو میٹر ریس ہوگی اور دو کلومیٹر کی فیملی ریس بھی منعقد کی جائے گی جبکہ ایک کلو میٹر کی وہیل چیئر ریس بھی کروائی جائے گی۔
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سال بھر ہونیوالے پروگراموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل میں تحصیل کی سطح پر کبڈی کے مقابلے ہوں گے ،مئی میں اتھلیٹکس ،جون میں ٹیبل ٹینس ، جولائی میں رسہ کشی ، اگست میں ہاکی ،ستمبر والی بال ، اکتوبر میں تائیکوانڈو مقابلے کروائے جائیں گے ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگست میں رستم پنجاب اور رستم پاکستان دنگل بھی کروائیں گے ہم نے پورے سال کا کلینڈر بنایا ہے ، ہر ماہ تحصیل اور صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے جسکے مقصد کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کو فروٖغ دینا ہے۔