ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز  کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

قدافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دی۔ 192رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 126 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھوز پہلے اوور کی پہلی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی سٹفنی ٹیلر نے 17 رنز بنائے ، جبکہ شیمین کیمبل 14 اور زاہد جیمز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ جینلیا گلاسگو 18 ، جبکہ شابیکا گنبی 21 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ نشرہ سندھو نے اور رامین شمیم نے ،دو دو  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ باؤلر سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 17 کو تھائی لینڈ اور 19 اپریل کو بنگلہ دیش کےخلاف میچز کھیلنے ہیں۔ 

ویسٹ انڈیز کےخلاف کامیابی کے بعد پاکستان ویمنز نے 6 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں، پاکستان ویمنز کرکٹ کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے صرف ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔