ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گرمی کی شدید لہر  ،سکولوں کو ایڈوائزری جاری

  گرمی کی شدید لہر  ،سکولوں کو ایڈوائزری جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  گرمی کی شدید لہر  کے پیش نظرسکولوں کوحفاظتی تدابیرکیلئےایڈوائزری جاری کر دی  گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےایڈوائزری جاری کی گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن کی تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

 جاری کردہ مراسلہ کے مطابق بچوں وعملےکی حفاظت کیلئے درج ذیل احتیاطی تدابیرفوری طورپراختیارکی جائیں،بچوں و اساتذہ کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی ،بچوں کو یونیفارم پہننے کی پابندی کروائی جائے،کلاسیں سایہ دار اور ہوادار جگہوں پر کروائی جائیں،پنکھےیاٹھنڈک کےدیگرآلات درست حالت میں ہوں،دوپہر کےوقت بچوں کوآؤٹ ڈور سرگرمیوں سے روکا جائے،بچوں وعملےکوگرمی لگنےکی علامات اور اس سےبچاؤکےطریقےبتائےجائیں،ہر سکول میں مکمل فرسٹ ایڈ کٹ موجود ہو۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق عملے کو فوری طبی امداد دینے کی تربیت دی جائے۔

محکمہ تعلیم نے ان ہدایات پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی تاکید کردی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت و حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔