ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان: تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی ویگن نہر میں جاگری

ملتان: تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی ویگن نہر میں جاگری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان بابر:ملتان میں  تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گر گئی,  آٹھ سے 10 افراد سوار تھے،  کنٹرول روم کو پل امبالہ مظفرگڑھ روڈ سے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی کی کال موصول ہوئی۔

ریسکیو  نے بتایا کہ کالر کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گری جس میں آٹھ سے دس لوگ سوار ہیں، قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں ۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابو ہو کر خشک نہر میں گری،ویگن پر برات جو کہ بستی سلطان پور ہمڑ سے واپس القریش فیض ون جا رہی تھی خشک نہر میں گری ہے نہر کی گہرائی چھ فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے تین زخمی لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی اور چار زخمی افراد کو فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال فیز ٹو میں منتقل کردیا ۔