بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارک باد

بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارک باد
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارک باد دی گئی ہے۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی کا تہوار شاندار روایات اور ایک لازوال پیغام ہے۔ بیساکھی تہوار کا پیغام بھائی چارگی، شکرگزاری اور روحانی تجدید ہے۔ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دلی خوش آمدید۔ سکھ برادری کا پاکستان کے ساتھ تعلق گہرا ہے، یہ ان کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و ترقی اور مذہبی رواداری و بقائے باہمی کے اصولوں میں یقینی رکھتی ہے۔