فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ

فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز : فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگئے ۔ 
احسان اللہ کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔
سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔
احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔