سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے آپریشن میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء ، اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔