ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوحہ میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔
واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔