ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے لوئر دیر لال قلعہ میدان میں کیے گئے آپریشن میں 10 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے، آپریشن کے دوران خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر لال قلعہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے معصوم شہریوں کی جانیں بچائیں۔
شہدا میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نانئیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالملک، سپاہی محمد امجید، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
ملک سے بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر