ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کابینہ کی ای سی ای اور سی ایل سی منصوبے کی منظوری

 پنجاب کابینہ کی ای سی ای اور سی ایل سی منصوبے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب کابینہ نے ای سی ای اور سی ایل سی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق10ڈویژنزمیں نوازشریف سنٹرآف ایکسیلنس قائم ہوں گے،منصوبےپر 3ارب روپےلاگت آئے گی،مذکورہ سکیم کو رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا،منصوبےکیلئےسپلیمنٹری گرانٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو دی جائے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن حکام  کے مطابق  لاہور ماڈل سنٹرکےبعدصوبےبھرمیں منصوبے کی توسیع ہوگی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے وثرن کیمطابق معیاری ابتدائی تعلیم ان سکولوں میں دی جائے گی،بچوں کی سماجی و جذباتی نشوونما پر فوکس کیا جائے گا،ہر ڈویژن میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس بھی قائم ہوگا۔

ٹیچرز کی خصوصی ٹریننگ اور جدید نصاب متعارف ہوگا۔